*مسبوق چھوٹی ہوئ رکعتیں کس طرح ادا کرے*
*پہلی صورت* اگر پہلی رکعت چھوٹی تو امام کے سلام پھیرنے پر کھڑا ہو اور ثناء, سورةفاتحہ اور سورة پڑھے باقی نماز پوری کرے,
*دوسری صورت* اگر پہلی اور دوسری رکعت چھوٹیہے توامام کے سلام کے بعد کھڑے ہوکرپہلی رکعت میں ثناء, فاتحہ, سورة پڑھے اور رکعت پوری کرکے بیٹھے نہیں کھڑے ہوجائے دوسری رکعت میں فاتحہ, وسورة پڑھے اور پھر بقیہ نماز پوری کرے.
*تیسری صورت* اگر تین رکعتیں چھوٹ گئیں اور صرف چوتھی رکعت ملی یہ ذرا توجہ طلب ہے کیونکہ اسکی ادائیگی ذرا مختلف ہے اور اس میں غلطی ہوتی ہے,اسے اس طرح ادا کریں کہ جب امام سلام پھیر دے توکھڑے ہوجائیں اور ثناء, فاتحہ, اورسورة پڑھیں اور یہ رکعت پوری کرکے بیٹھ جائیں اور قعدہ اولی(التحیات)کریں اور پھر *اشہدان لااله الاالله واشہدان محمداعبده ورسوله* پڑھ کر کھڑے ہوں پھرسورةفاتحہ, وسورة پڑھیں رکعت پوری کرکے کھڑےہوں پھر صرف فاتحہ پڑھ کر بقیہ نماز پوری کریں,
اگر مغرب کی نماز میں آخری رکعت ملی تو اسے بھی اسی طرح کہ کھڑے ہوکر ثناء, فاتحہ, سورة پڑھیں اور رکعت پوری کرکے قعدہ کریں پھر کھڑے ہوکر فاتحہ, وسورة پڑھیں پھرقعدہ آخیرہ کریں اورنمازمکمل کرلیں مغرب نماز میں ایک رکعت ملنے یانکلنے کی صورة میں ہررکعت کے بعد قعدہ ہوگا.
*چوتھی صورت* چاروں رکعتیں نکل گئیں صرف التحیات ملی تو جس طرح نماز شروع سے پڑھتے ہیں اسی طرح پڑھیں البتہ جماعت کاثواب ملےگا.
جب کوئی شخص مغرب کی نماز میں دوسری رکعت میں شامل ہو, تو وہ رکعت اسکی پہلی ہوگی , وہ امام کی اقتداء میں تشہد بیٹھے گا , یعنی امام دوسری اور تیسری رکعت میں تشہد بیٹھے گا تو اس مقتدی کو اقتداء کی بناء پر پہلی اور دوسری رکعت میں تشہد بیٹھنا ہوگا ۔ اور پھر جب ا مام سلام پھیر دے گا تو دے گا تو یہ اپنی تیسری رکعت مکمل کرکے تیسری رکعت میں تشہد پڑھے گا اور سلام
پھیرے گا
پھیرے گا
No comments:
Post a Comment